نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر شہری ہوا بازی مسٹر سریش پربھو نے کہا کہ ہندوستان آئندہ پانچ تا دس سالوں میں 60 ملین ڈالرز (4.2 لاکھ کروڑ روپئے) کی لاگت سے سو نئے ایرپورٹس تعمیر کرے گا۔ ہندوستانی ہوابازی شعبہ دنیا کا سب سے زیادہ ترقی پذیر شعبہ تسلیم کیا گیا ہے جہاں پر پچھلے پچاس ماہ میں دوسرے نمبر کی ٹریفک کا اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر پربھو کے مطابق ان ایرپورٹس کی تعمیر عوامی۔ خانگی پارٹنر شپ کی مدد سے کی جائے گی۔