اسلام آباد۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی اُمور کی اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت سے قبل پاکستان نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر دشمن طاقتوں کو بیرونی طاقتوں سے رقم مل رہی ہے ، اسی لئے پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ نثار علی خاں نے کہا کہ ہندوستان ، دہشت گردی میں ملوث ہے۔