ہندوستان دنیا کا تیز ترین رفتار سے شاہراہوں کی تعمیر کا ملک

نئی دہلی۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پیوش گوئل نے آج انفراسٹرکچر کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیز ترین رفتار سے قومی شاہراہیں تعمیر کرنے والا ملک ہے۔ اس نے 27 کیلومیٹر طویل قومی شاہراہیں ہر سال تعمیر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کا ملک کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ وہ لوک سبھا میں 2019-20ء کا عبوری بجٹ پیش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اڑان اسکیم کے تحت 100 ایرپورٹس کارکردگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے انفراسٹرکچر کی ترقی کے نتیجہ میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ہندوستان دنیا کا تیزترین رفتار سے قومی شاہراہیں تعمیر کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ حکومت کی مشرقی ہندوستان میں جمود کا شکار پراجیکٹس کے احیاء کیلئے ملک کی ستائش کی۔