ہندوستان اپنے سرحدی دستوں کو قابو میں رکھے: چینی ملٹری

بیجنگ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈوکلم تعطل کو رواں سال بین الاقوامی تعاون کی اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے چینی ملٹری نے آج کہاکہ ہندوستان کو چاہئے کہ اپنے دستوں کو سختی سے قابو میں رکھے اور سرحد کے پاس امن و استحکام کی بر قراری کے لئے سرحدی معاہدات پر عمل درآمد کرے۔ چینی ڈیفنس کے ترجمان کرنل رین گوگیانگ نے کہاکہ 2017 ء میں اُن کے ملک کے بین الاقوامی ملٹری تعاون کی نمایاں باتوں میں ڈوکلم جیسے نازک مسائل سے نمٹنا شامل ہے۔ اِس سال ملٹری نے چین کے اقتدار اعلیٰ اور سکیورٹی کے مفادات کو پرجوش اور ٹھوس عزم کے ساتھ محفوظ رکھا ہے۔