ہندوستان اور انڈونیشیاء جزیرہ سماٹرا اور انڈونومان و نکوبار جزائر میں تعاون کے خواہاں

جکارتہ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور انڈونیشیاء نے آج ایک سرمایہ کاری فورم کا اہتمام کیا جہاں باہم تعاون کے امکانات تلاش کئے گئے اور جزائر سماٹرا و انڈومان و نکوبار کے درمیان تجارت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ماہ مئی میں دورہ انڈونیشیاء کے بعد اس سلسلہ میں کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اپنے پہلے دورہ انڈونیشیاء میں وزیراعظم مودی اور صدر ملیشیاء جوکووڈوڈ نے زیادہ مستحکم روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا اور خاص طور پر دونوں ممالک کی پڑوسی افواج کے درمیان روابط میں اضافہ پر زور دیا تھا۔