ہندوستان امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

لندن ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، نئی دہلی حکومت نے گذشتہ سال امریکہ سے 1.9 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان خریدا۔ برطانوی اخبار’’فینانشل ٹائمز‘‘ کے مطابق امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار اب ہندوستان ہے۔ اخبار نے برطانوی دفاعی میگزین جینزآئی ایچ ایس کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ سال ہندوستان امریکہ سے 1.9 ارب ڈالر کو فوجی سازوسامان خرید کر امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی خریدار بن گیا۔ امریکہ فوجی سازو سامان کا سب سے بڑا برآمد کنندہ رہا، تاہم امریکہ نے ہندوستان کو سب سے بڑا اسلحہ سپلائر بن کر روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2013 میں امریکہ نے مجموعی طور پر 24.9 ارب ڈالر کا فوجی سازو سامان فروخت کیا جب کہ 2012 میں امریکی دفاعی سازو سامان کی فروخت 24.9 ارب ڈالر رہی۔ ہندوستان کی مجموعی دفاعی درآمدات 5.9 ارب ڈالر رہی۔

نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان سرِفہرست: رپورٹ
لندن ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بچوں کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن ‘کا کہنا ہے کہ مردہ بچہ پیدا ہونے اور پیدائش کے دن میں فوت ہو جانے والے بچوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان سرِفہرست ہے۔ تنظیم نے یہ بات منگل کو اپنی تازہ رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 40.7 بچوں کی مردہ پیدائش ہوتی ہے یا وہ پیدا ہونے کے دن ہی فوت ہو جاتے ہیں۔