لندن 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد قلب کا سرجن ڈاکٹر راج مٹو کو یونیورسٹی ہاسپٹل کووینٹری وارک شائر این ایچ ایس ٹرسٹ نے 2010 میں برطرف کردیا تھا۔ 54 سالہ مٹو نے کہا کہ اسے عدالتی فیصلے سے مکمل راحت پہنچی ۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ اسے مایوسی ہوئی فیصلہ کا جائزہ لیا جائے گا اور اپیل کرنے کی بنیادیں تلاش کی جائیں گی۔ مٹو پر اپنے ایک جونیر ڈاکٹر کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرکے برطرف کردیا گیا تھا،اسے دوبارہ تربیت کے بعد ہی ملازمت پر واپس لیا گیا تھا۔
ہندوستانی نژاد جنوبی افریقی شخص نے بیوی کو قتل کردیا
جوہانسبرگ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک ہندوستانی نژاد جنوبی افریقہ کے شہری نے اپنی بیوی کو ایک آہنی ہتھیار کے ذریعہ قتل کردیا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔