ملبورن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ ہندوستانی نژاد آسٹریلیائی ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی کار انتہائی لاپرواہی اور خطرناک طریقہ سے چلانے اور ایک شخص کو ٹکر دیتے ہوئے ہلاک کرنے کی پاداش میں عدالت نے دو سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ملزم ارمندر سنگھ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ برسبین ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج برائن ڈیوریکس نے یہ سزاء سنائی۔ متوفی کا نام ڈین تھامپسن بتایا گیا ہے جس کی عمر 47 سال تھی۔ گذشتہ سال اس حادثہ کے وقت ڈین سڑک سے گذر رہا تھا کہ ارمندر نے اپنی گاڑی سے اسے ٹکر دیدی۔ شدید طور پر زخمی ڈین ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا تھا۔
پاکستان، مائنمار اور نیپال میں
راحت کاری جاری
اسلام آباد ۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، مائنمار اور نیپال میں سیلاب متاثرین کی راحت کاری ہنوز جاری ہے جہاں عالمی سطح پر متاثرین کو ہر ممکنہ امداد پہنچائی جارہی ہے جس میں دودھ، غذا، ادویات، ملبوسات اور بلانکٹس کی بڑی مقدار شامل ہے۔