ہندوستانی نژاد عیسائی ملائشیا کے نئے اٹارنی جنرل

کوالالمپور۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے بادشاہ نے ٹامی تھامس نامی ایک ہندوستانی وکیل کو ملائشیا کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اٹارنی جنرل کی تقرری کو مذہبی یا نسلی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کوئی تنازعہ پیدا کریں۔ یاد رہیکہ تھامس کی نامزدگی کے بعد اسلامی گروپس نے احتجاجی مظاہرے کئے کئے ہیں۔ دریں اثناء شاہی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سلطان محمد پنجم نے موجودہ اٹارنی جنرل محمد آفندی علی کی جگہ مسٹر تھامس کو مقرر کیا ہے جو گذشتہ 55 برسوں میں پہلی بار کسی اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی تقرری ہے جبکہ ملائشیا میں اکثریت مسلمانوںکی ہے۔ دریں اثناء سرکاری برناما خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ وزیراعظم مہاتر محمد نے 66 سالہ تھامس کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔