ہندوستانی نژاد شخص کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

لندن ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شخص بلجیت سنگھ کے قتل کی پاداش میں ایک 32 سالہ شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ بلجیت سنگھ ویسٹ میڈلینڈ کے ایک مکان کے بیسمنٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ نعش نئے سال کے روز ملی تھی جو کرسمس کے موقع سے ہی لاپتہ بتایا گیا تھا۔ 50 سالہ بلجیت سنگھ 23 ڈسمبر کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک لانے گھر سے باہر نکلا تھا اور اس کے بعد گھر واپس نہیں آیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ بلجیت سنگھ کی موت سر پر چوٹیں لگنے اور گردن پر کئے گئے چاقو کے وار سے ہوئی۔ ویسٹ مڈلینڈس پولیس نے بتایا کہ ملزم اسٹوارٹ ملر شپ کو نئے سال کے موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔