ہندوستانی نژاد امریکی کی شہریت منسوخ کرنے عدالت میں درخواست داخل

واشنگٹن ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک وفاقی عدالت قانونی چارہ جوئی کا ایک معاملہ کا ادخال کیا ہے جو شمال ڈسٹرکٹ ایفائے کی عدالت میں داخل کیا گیا ہے جس کے تحت عدالت سے خواہش کی گئی ہے کہ 37 سالہ ہندوستانی نژاد شخص جو دہشت گردی میں ملوث پائے گیا ہے، کی امریکی شہریت منسوخ کردی جائے۔ 2009ء میں خلیل احمد نامی یہ شخص دہشت گردوں کی بالواسطہ مدد کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ وہ عراق اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کو ہلاک کرنے یا انہیں معذور کرنے کی نیت سے بیرونی ممالک کا سفر کیا کرتا تھا۔
خلیل احمد نے 2004ء برس امریکی شہریت حاصل کی تھی۔ 2010ء میں اسے 8 سال چار ماہ کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔