نیویارک۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 48سالہ ہندوستانی نژاد امریکی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا ۔ نیوجرسی میں سپوریئرکورٹ کے جج لنڈا لاؤبن نے اُسے 20سال کی سزائے قید سنائی ۔نتن پی سنگھ اپنی 85فیصد سزا پہلے ہی بھگت چکاہے ۔ اُسے باقی 15فیصد سزا بھگتنے کے بعد رہا کردیا جائے گا ۔ عہدیداروں کے بموجب اس نے جولائی 2016ء میں 42سالہ سیما سنگھ کو چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا تھا ۔