نئی دہلی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی معاشی نظام توقع ہے کہ اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی وجہ سے آئندہ چند دہائیوں میں تبدیل ہوجائے گا۔ 2040ء تک ہندوستان ، امریکہ پر سبقت حاصل کرکے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، قوت خرید میں مساوات کے لحاظ سے بن جائے گا۔ پی ڈبلیو سی کے بموجب P7 معیشتیں برازیل، چین، چین، انڈونیشیا، میکسیکو، روس اور ترکی پر مشتمل ہیں جو سالانہ اوسط شرح سے تقریباً 3.5 فیصد کی رفتار سے آئندہ 34 سال ترقی کریں گی۔ جبکہ G7 ممالک کینیڈا ، فرانس ، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ صرف 1.6 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گی۔ پی ڈبلیو سی کے بموجب اس طرح قوت خرید کے اعتبار سے ہندوستان امریکہ پر سبقت حاصل کرلے گا۔
سابق کوئلہ سکریٹری و دیگر کو ضمانت
نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا کو چھتیس گڑھ کے کوئلہ بلاگ کا ایس کے اِسپاٹ اینڈ پاور لمیٹیڈ کو الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلہ میں یہاں ایک خصوصی عدالت نے ضمانت عطا کردی۔ گپتا کے علاوہ جنہیں کوئلہ اسکام سے متعلق 7 کیسوں میں ٹرائل کا سامنا ہے، عدالت نے اس کیس میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت دیدی جن میں سینئر پبلک سرونٹ کے ایس کروپھا ، کمپنی دو ڈائرکٹرس انیل گپتااور دیپک گپتا اور تین دیگر ملزمین امیت سنگھ، راکیش سنگھ اور جگن ناتھ پانڈا شامل ہیں ۔