ہندوستانی معیشت سست پڑگئی : سی ایس او

نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معیشت ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کم تر خانگی کھپت سرمایہ کاری میں سست پیش رفت اور برآمدات میں کمی کے سبب مالی سال 2018-19ء میں کمزور معلوم ہوئی ہے، وزارت فینانس کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ سنٹرل اسٹاٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے تیسرے سہ ماہی کے لئے نیشنل اکاؤنٹ ڈیٹا جاری کیا ہے۔ سی ایس او نے فروری میں 2018-19 ء کے لئے شرح ترقی کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اُسے 7.2 فیصد سے 7 فیصد کردیا تھا۔ 7 فیصد شرح ترقی 5 سال میں اقل ترین ہے۔ اپنی ماہانہ معاشی رپورٹ برائے مارچ میں وزارت فینانس نے کہاکہ مانیٹری پالیسی کے ذریعہ شرح ترقی کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے لئے ریپو ریٹ میں کٹوتی کی گئی اور بینک کے پاس دستیاب نقد رقم تک رسائی آسان کی گئی۔ تاہم وزارت کا کہنا ہے کہ ہندوستان اب بھی تیز ترین شرح ترقی والی معیشت ہے اور آنے والے برسوں میں مزید تیز ترقی ہونے کا امکان ہے۔