واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک کلیدی کانگریشنل کمیٹی نے ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کے موضوع پر عوامی سماعت کئے جانے کا اعلان کیا ہے، جس کا انعقاد آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوگا۔ ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلہ میں ہندوستان سے ماہرین کو طلب کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سماعت میں امریکہ، برطانیہ کے ماہرین بھی کمیٹی کے روبرو موقوعہ یو ایس کانگریس 3 جون کو بطور گواہ موجود ہوں گے۔
نیپال ہلکے زلزلے کے
4 جھٹکوں سے دہل گیا
کٹھمنڈو ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ کے جھٹکوں نے گذشتہ ماہ سے نیپال کو دہلانا مسلسل جاری رکھا ہے۔ مابعد زلزلہ 4 شدت کے زلزلہ آج ہی وسطی اور شمالی نیپال میں محسوس کئے گئے۔ تاحال 4 یا اس سے زیادہ شدت کے 289 مابعد زلزلہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔