ہندوستانی فوج نے کارگل جنگ میں ایک بڑی جیت حاصل کی تھی

کارگل دیوس کے موقع پر شہیدوں کو خراج ‘ جموں میں بی جے پی لیڈر رویندر رینہ کا خطاب
جموں، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ 1999 ء کے کارگل جنگ میں ہندوستانی فوج نے ایک بڑی جیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 26 جولائی 1999 ء کا دن ملک کے لئے ایک خاص اہمیت والا دن ہے ۔ رویندر رینہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں بلیدان ستمب پر کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ‘آج کا دن بڑا اہمیت والا دن ہے ۔ 26 جولائی 1999 ء کو ہندوستانی فوج نے پاکستان کو کارگل جنگ کے اندر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ پاکستانی کو دھول چٹائی گئی تھی۔ پاکستان نے جب جب کوشش کی۔ انڈین آرمی ہو، جموں وکشمیر پولیس ہو یا پیرا ملٹری پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ پاکستان کے درانداز ہو یا دہشت گرد ، ہمارے فوجی جوانوں نے ہمیشہ ان کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے ‘۔ انہوں نے کہا ۔ کارگل جنگ کے اندر ہندوستانی فوج نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہندوستانی فوج نے ایک بڑی جیت حاصل کی تھی۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم بھی فوجیوں کی طرح کام کریں گے ۔ بی جے پی کا ہر ایک پارٹی ورکر ہر ایک فوجی کی طرف دیش کے لئے وقف ہے ‘۔