لندن ۔ 20مئی ( سیاست ڈاٹ کامن ) نئی دلہن میگھن مارکل ڈچس آف سسیکس نے آج اعلان کیا کہ وہ ہندوستان کی فلاحی خدمت کیلئے زیادہ عطیہ جمع کرنے کی کوشش کریں گی اور شہزادہ ہیری کے ساتھ اپنی شادی کے تحفوں کے بجائے ہندوستان کیلئے نقد رقم بطور فلاحی خدمات عطیہ حاصل کرنے پر خوشی محسوس کریں گی ۔36سالہ سابق اداکارہ سینٹ جارج چرچ میں عبادت میں شریک 600افراد کے ساتھ گھل مل گئی تھیں۔