ہندوستانی طویل فاصلاتی نیوکلیئرمیزائیل کا سمندر سے کامیاب تجربہ

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے معدودے چند ممالک کو دستیاب نیوکلیئر مہارت کی سمت ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے ایک نیوکلیئر صلاحیتی بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا۔ 2000 کیلو میٹر کے فاصلہ تک وار کرنے والے اس میزائیل کو زیرآب پلیٹ فارم سے داغا گیا تھا۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے کہا کہ اس میزائیل کو آبدوز سے بھی داغا جاسکتا تھا۔ گذشتہ روز خلیج بنگال سے داغا گیا اور وہ صحیح سفر کرتے ہوئے مقررہ نشانہ سے ٹکرایا۔ اس کامیاب تجربہ کے ساتھ ہندوستان بھی زمین، فضاء اور زیرآب ٹھکانوں سے طویل فاصلاتی نیوکلیئر میزائیل سے وار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگیا ہے۔ وزیردفاع اے کے انٹونی نے ان تجربات میں شامل سائنسدانوں اور ٹیم کے دیگر تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

لکھنؤ میں طوفانی بارش
لکھنؤ۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آج صبح کی اولین ساعتوں سے گرج اور چمک کے ساتھ ہوئی طوفانی بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا۔ ہواؤں کے تیز جھکڑ سے کئی درخت جڑ سے اُکھڑ گئے۔ محکمہ موسمیات نے ہواؤں کی رفتار 30کیلو میٹر فی گھنٹہ بتائی ہے۔