کوئمبتور ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 19 سالہ انجینئرنگ طالب علم امریتا یونیورسٹی کی شردھا پرساد نے جسے 2024ء میں مریخ کے سفر کیلئے منتخب کیا گیا ہے، کہا کہ اسے یقین ہیکہ 2024ء میں وہ اس سفر پر روانہ ہوسکے گی۔ شردھا کا نام دیگر دو ہندوستانی طلبہ کے ساتھ ان 100 افراد کی فہرست میں شامل ہے، جنہیں 2024ء میں سیارہ مریخ کا سفر کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ شردھا نے کہا کہ اسے انٹرویو میں اپنے منتخب ہونے کا یقین تھا۔