ہندوستانی طلباء کے لیے برطانوی اسکالر شپس

لکھنو ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : برٹش کونسل نے عظیم تر برطانیہ مہم کے سلسلہ میں جاریہ سال 401 ہندوستانی طلباء کے لیے اسکالر شپس اعلان کیا ہے ۔ ڈائرکٹر آپریشن برٹش کونسل انڈیا مسٹر گیلن کیلڈی کوٹ نے آج بتایا کہ ہندوستان اور برطانیہ نے تعلیم کے شعبہ میں وسیع تعلقات اور پارٹنر شپ کا قیام عمل میں لایا ہے اور اس خصوص میں گریٹ برٹین اسکالر شپس ۔ انڈیا 2015 کے تحت جاریہ سال 401 ہندوستانی طلباء کو اسکالر شپس فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال یہ اسکالر شپس 750 تھے ۔ لیکن جاریہ سال اس میں توسیع کردی ہے اور ان اسکالر شپس کی مالیت تقریبا 1.51 ملین پاونڈ ہوگی ۔ اس موقع پر برٹش کونسل نے یو کے جنریشن کے نام سے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں 25000 برطانوی طلباء کو ہندوستان لایا جائے گا ۔۔