ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے ویزہ کیمپ کا انعقاد

واشنگٹن ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفارتخانہ اس بات کے لئے کوشاں ہیکہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی ویزے سے متعلق پائی جانے والی تشویش کو خود ان کے دروازے تک پہنچ کر دور کی جائے لہٰذا اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر ہندوستانی سفارتخانہ نے بالٹی مور کے اطراف و اکناف میں رہائش پذیر ہندوستانی برادری کے لئے ویزہ کیمپ کا انعاد کیا جس کا افتتاح فرسٹ سکریٹری (قونصلر) پرسنا سریواستوا کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ ایک روزہ اس کیمپ میں ویزے کی تقریباً 150 درخواستیں، اوورسیز سٹیزنس آف انڈیا اور ری ننیشن سرٹیفکیٹس بھی وصول ہوئے۔ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ دوبدو بات چیت کے دوران مسٹر سریواستوا نے ان تمام درخواست گذاروں کو سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے مثبت اقدامات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ ویزہ کیمپ میں خدمات کے فرائض کا کس اینڈ کنگس گلوبل سرویسس نے فراہم کئے جہاں اسے اسکان بالٹی مور اور بالٹی مور فیسٹ کا تعاون حاصل تھا۔