نئی دہلی ۔ 22 ۔ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کا دنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے ساتھ تاریخی معاہدوں کے چند دنوں بعد معتمد فینانس راجیو مہارشی کی زیر قیادت ایک چار رکنی سرکاری وفد اس ہفتہ ایران کا دورہ کرے گا جہاں وہ ماضی کے تیل بقایہ جات اور ہندوستان کے ساتھ 6.5 بلین ڈالر ادائیگیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ چار رکنی وفد 25 اور 26 جولائی کو بات چیت کرے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے علاوہ وزارت تیل کے سینئر عہدیداروں کی اس وفد میں شامل ہے ۔ بات چیت کا ایجنڈہ تیل کے بقایہ جات کی ادائیگی پر ہوگا اور باہمی و معاشی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران اور دنیا کی 6 بڑی طاقتوں نے گزشتہ ہفتہ نیوکلئیر معاہدہ کیا ہے۔
راجیہ سبھا میں ممتاز صحافی جے ایس آنند کو خراج عقیدت
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا نے آج اپنے سابق رکن اور ممتاز صحافی جگجیت سنگھ آنند کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی صدر نشین حامد انصاری نے بتایا کہ آنند کا بعمر 93 سال 19 جون کو انتقال ہوگیا ۔ وہ پیشہ ور صحافی تھے اور اپریل 1974 تا اپریل 1980 راجیہ سبھا میں پنجاب میں نمائندگی کی تھی ۔ وہ تقریبا 30 کتابوں کے مصنف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شری جگجیت سنگھ آنند کی موت سے ملک نے ایک ممتاز پارلیمنٹرین اور سینئیر جرنلسٹ کھودیا ہے ۔