ہندوستانی خاتون چاقوزخمی سے ہلاک

ملبورن۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 41سالہ ہندوستانی اطلاعاتی ٹکنالوجی کی مشیر پر آسٹریلیا میں چاقو زنی سے بے رحمانہ حملہ کر کے اُسے ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب اس ہولناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پربھا ارون کمار اپنے خاندان کے ایک رکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کررہی تھی جب کہ یہ جان لیوا حملہ کیا گیا ۔ اُس نے اپنے رشتہ دار سے کہا کہ اس کے خیال میں اس پر چاقو سے وار کیا گیاہے ۔