اینٹ ورپ۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے یہاں جاری چھ ممالک کے انڈر۔23 ٹورنمنٹ میں میزبان بیلجیئم کو2-0 سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی ہے ۔ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف 4۔1 اور برطانیہ سے 1۔0 کی کامیابی حاصل کی ۔ بیلجیئم کے خلاف پریتی دوبے نے اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کے غیر مفتوح سلسلے کو برقرار رکھا۔میزبان کیخلاف ہندوستان کیلئے سنگیتا کماری نے 36 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ ٹے ٹے نے42 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرتے ہوئے ہندوستان کو 2۔0 کی کامیابی کو یقینی بنایا۔