نئی دہلی:ہندوستانی بحرایہ جوانوں نے سیلاب زدہ بنگلہ دیش سے 27لوگوں کو بچایا‘ مذکورہ سیلاب کی وجہہ سے اب تک چھ لوگوں کی موت اور ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
ہندوستانی بحرایہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہاکہ ستاویس لوگوں کو ہندوستانی بحری بیڑا سمتر نے بچایا ہے ‘ جو بنگلہ دیش کے شہر چیتاگونگ سے 100کیلومیٹر کے فاصلے پر پھنسے ہوئے تھے۔نیوز18کی خبر کے مطابق ایسٹرین ناول کمانڈ نے بنگلہ دیش میں راحت کاری کے کاموں کے P-18ائیر کرافٹ کو نصب کیا ہے۔
شرما نے کہاکہ ’’ ائی این ایس سمتر نارتھرن بے آف بنگال میں 27پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کاکام کیا ہے جوتقریبا چیتاگونگ سے ایک سوکیلومیٹر کے فاصلہ پر تھے۔ان میں بچے عورتیں او رمعمر لوگ بھی شامل ہیں۔سخت موسم کے درمیان میں راحت کاری کے کاموں کو وسعت دی جارہی ہے تاکہ مزید پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جاسکے۔
مذکورہ سیلاب سے کوکس بازار‘ چیتانانگ‘ نواکھالی‘ لکشمی پور‘ فینی‘ چندپور‘ برگونا‘ پتوکھالی‘ بھولا‘ بریسال اور پیروجپورکو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ بنگلہ دیش نے منگل کے روز کہاکہ سیلاب بنگلہ دیش کے مزید علاقوں کو تباہ کرسکتا ہے