ہندوستانی آرمی چیف کا دورہ نیپال

کٹھمنڈو۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہگ نے آج اپنے نیپالی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ ملٹری عہدیداروں سے یہاں ملاقات کرتے ہوئے باہمی دفاعی روابط کو بڑھاوا دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل سنگھ 4 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچے۔ انہیں صدر رام برن یادو کل راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں جنرل آف نیپال آرمی کے اعزازی رتبہ کا خطاب عطا کریں گے۔ جنرل سنگھ کا ایرپورٹ پر میجر جنرل راجندر بکرم شاہ نے استقبال کیا۔

ملالہ’پاکستان کی شناخت‘:میرکل
برلن ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نوبل امن انعام یافتہ اور تعلیم کی جہد کارملالہ یوسف زئی کو ’’پاکستان کی شناخت‘‘قرار دیا ہے۔ ’ڈان‘ کے بموجب میرکل نے کہا کہ ملالہ جیسی بہادر لڑکی آج پاکستان کی شناخت بن چکی ہے۔ وہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مخاطب تھیں۔