ہند، گواٹیمالا تجارتی فروغ پر متفق

گواٹیمالا سٹی ۔ 8 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور گواٹیمالا نے تجارت اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے سے اتفاق کیا اور خانگی شعبوں سے اپیل کی ہے کہ دونوں ملکوں میں موجود موافق بزنس ماحول سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرمایہ لگائیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی اپنے گواٹیمالائی ہم منصب جے کیبریرا سے گزشتہ روز یہاں ملاقات کے دوران بات چیت ہوئی ۔ جمہوریائی گواٹیمالا کو کسی ہندوستانی نائب صدر کا یہ پہلا دورہ ہے ۔