ہند، چین، روس کا افغانستان پر تعاون کے امکانات پر غوروخوض

نئی دہلی، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، چین اور روس نے آج افغانستان کی صورتحال اور وہاں علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ مسئلہ پر تینوں ممالک کے نائب مشیران قومی سلامتی کی سہ رخی روس۔ ہندوستان۔ چین طرز کے تحت یہاں منعقدہ میٹنگ میں بات چیت ہوئی۔ نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا کہ شرکاء اجلاس نے افغانستان کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے امکانات پر غور کیا۔ انھوں نے خطہ میں امن و استحکام میں مدد کیلئے بدستور مشغول رہنے سے اتفاق کیا۔