ہم سیاست داں ہیں،ہند۔پاک کی طرح دشمن نہیں: سکھبیر سنگھ

گاندھی خاندان کانگریس پر بوجھ ، مودی مضبوط اور فیصلہ ساز قائد
پنّی والا فٹلا ( پنجاب) ۔16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شرومنی اکالی دن کے صدر سکبھیر سنگھ بادل نے 2019ء کے الیکشن میں سیاسی بیانات کی گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کے جیسی صورت اختیار نہیں کرنی چاہیئے ۔ بی جے پی کی سب سے پرانی حلیف جماعت کے اتحادی بادل نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں فیصلہ ساز اور طاقتور وزیراعظم قرار دیا اور کہا کہ صرف وہی ایک متبادل ہیں جو این ایس اے کو لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد متحرک کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک طاقتور وزیراعظم کی ضرورت ہے ۔ کئی برسوں کے بعد ملک کو ایک فیصلہ کن وزیراعظم حاصل ہوا ہے ، ہم ملک کو خود اپنے طور پر چلنے کیلئے چھوڑ نہیں دے سکتے ، ہمیں ایک ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو ملک کو تیز رفتار ترقی کے راستے پر گامزن قردے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم سیاست داں ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں ۔ ہم ہندوستان و پاکستان کی طرح نہیں ہیں ۔ ہر شخص کے اپنے نظریات اور تصورات ہوسکتیہ یں ، اس کے باوجود بھی ہم سب ہندوستانی ہیں اور ہم سب کے لئے ملک کا مفاد اہم ہے ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ہمارے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ممکن ہے جہاں ہم سب ایک مشترکہ دشمن کے خلاف اکٹھا ہوسکتے ہیں ، جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اگر این ڈی اے کو انتخآبات کے نتائج کے بعد شراکت داروں کی ضرورت پڑجائے اور قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جائے تو کیا ہوگا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ’’ لوگ صرف مودی کے لئے ہی ووٹ دے رہے ہیں اور وہی ملک کی قیادت کرنے کیلئے صحیح آدمی ہیں ۔ میرے خیال میں نتائج کے بعد ہمیں ان سے جڑے رہنا چاہیئے ۔ صرف وہی ایک متبادل ہیں ۔