تلنگانہ ایلیویٹر اسوسی ایشن کے شعور بیداری پروگرام کے ثمر آور نتائج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایلیویٹر اسوسی ایشن نے آج کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوگ رہائش کے لیے ہمہ منزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بڑے فکر مند ہیں اور ہر عمارت میں لفٹ لگوائے جارہے ہیں ۔ لیکن اکثر عمارتوں میں لفٹ پرانے اور ناکارہ ہیں ۔ اس کے باوجود عمارتوں میں رہنے والوں کا اس طرف کوئی دھیان نہیں رہتا ۔ اس لیے تلنگانہ ایلیویٹر اسوسی ایشن نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ عوام میں شعور بیداری پروگرام ترتیب دیا جائے ۔ یہ بات آج مسٹر الونش چلا صدر مسٹر لنگیش نائب صدر مسٹر گوڑ بی کے جنرل سکریٹری TEA نے پریس کانفرنس میں کہی جو سوماجی گوڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ اسوسی ایشن نے طئے کیا کہ جن عمارتوں میں لوگ لفٹ کا استعمال کررہے ہیں ان کا انشورنس کروایا جائے جس کے لیے انشورنس کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ۔ اسوسی ایشن نے اب تک 400 لفٹ کو مختلف مقامات پر تنصیب کی ہے ۔ اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر شری لنگیا ، مسٹر گوڑ بی کے دشرادھن ، اکھیل سریواستو ، سنجیو گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔۔