نئی دہلی ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہلکی شدت کا زلزلہ جس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 3.5 تھی ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں محسوس کیا گیا ۔ قومی مرکز کے بموجب یہ زلزلے کا جھٹکا 8.20 بجے شب محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدا 5 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ رامپور اور کلو علاقوں کے لوگ دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔