ہماچل میںشدید بارش و برفباری اسکولس بند

شملہ 23 ستمبر ( سیاست نیوز ) ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری ہوئی ہ جس کے نتیجہ میں کم از کم 12 اضلاع کے اسکولس کو پیر کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ریاست میں کئی مقامات پر شدید بارش ہو رہی ہے اور یہاں برفباری بھی ہوئی ہے ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے شملہ ‘ سر مور ‘ کانگڑا ‘ کلو ‘ چمبا ‘ منڈی ‘ کناور ‘ سولن اور ہمیر پور اضلاع میں اسکولس و دیگر تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔