ہماچل المیہ ، صدرجمہوریہ کا اظہار افسوس

نئی دہلی۔9جون ( پی ٹی آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ہمارچل پردیش کے دریا بیاض میں آندھراپردیش کے چند طلبہ کی غرقابی کے سبب اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور یہ اُمید ظاہر کی کہ حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے مناسب تحقیقات کی جائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا مستقبل میں اس قسم کی کوئی غلطی کا اعادہ نہ ہوسکے ۔ ہماچل پردیش کی گورنر ارمیلا سنگھ کے نام اپنے مکتوب میں صدر ہند نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع پر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے چند طلبہ ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں ہالوڈ کے قریب دریائے بیاض میں بہہ گئے ہیں ۔