بنگلورو 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور جنتادل ایس کی صفوں میں کسی انتشار کی تردید کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج واضح کیا کہ کل ایوان میں عددی طاقت کے مظاہرہ سے قبل دونوں جماعتوں کے ارکان متحد ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو کل تک ہی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دینے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بی جے پی کو ایوان میں اکثریت حاصل نہیں ہے اور اس کے صرف 104 ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صرف 104 ارکان ہیں ۔ انہیں اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ ان کے پاس 105 ارکان بھی نہیں ہیں کیونکہ جو دو آزاد ارکان منتخب ہوئے ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔