دبئی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر دفاع نور الدین جانکلی کا کہنا ہے کہ جب تک تمام "دہشت گرد جماعتوں” کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ترکی کی فورسز شمالی عراق میں باقی رہیں گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز ترک نیوز ایجنسی اناضول کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔جانکلی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترک حکومت کی جانب سے قندیل کے پہاڑوں میں موجود مسلح کْردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے انتباہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترک وزیر دفاع کے مطابق ان کے ملک نے ایران کے ساتھ قندیل میں ممکنہ فوجی آپریشن پر عمل درامد کی پیش کش کی ہے۔ ایران نے اس حملے کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا ہے۔جانکلی نے بتایا کہ ترکی آپریشن کے حوالے سے بغداد کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہے۔