ہمارا میزائل پروگرام ممنوعہ زون میں ہے: ایران

تہران۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے کہا ہے کہ ملک کا میزائل پروگرام ’ممنوعہ زون ‘ (ریڈلائنز )میں ہے اور اس پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے میں ایران کے سفیر رضا نجفی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے یا سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ میزائل دفاعی صلاحیت پروگرام کے بارے میں مذاکرات ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائنز میں سے ایک ہے اور ہم کسی کو بھی ان ریڈ لائنز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شامی کیمیائی ہتھیار تلف : اقوام متحدہ
ایمسٹرڈم ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے نگرانکار ادارہ نے توثیق کردی کہ شام کا کیمیائی ہتھیار پروگرام جو کارروائی کا اہم حصہ تھا، مکمل ہوچکا ہے۔ شام کے تمام کیمیائی ہتھیار 99.9 فیصد تلف کئے جاچکے ہیں۔ ماہرین نے تیقن دیا کہ کوئی بھی ہتھیار باقی نہیں رہا۔