ممبئی ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج اپنے ہیلت ریگولیٹر سے کہا کہ ہلدی رام کے تیار خوردنی اشیاء کے نمونوں کی جانچ کرے کہ آیا وہ انسانوں کے استعمال کیلئے موزوں ہیں یا نہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے کہا گیا ہے کہ ہلکے ناشتے کے طور پر کھائی جانے والی دیسی اشیاء تیار کرنے والی ناگپور کی بڑی کمپنی کے تیار غذائی نمونے ریاست بھر سے حاصل کئے جائیں کیونکہ ایسی اطلاعات ابھری ہیں کہ اس کے پراڈکٹس پر امریکہ میں امتناع عائد کیا گیا ہے۔ مملکتی وزیر برائے ایف ڈی اے ودیا ٹھاکر نے کہا کہ انھوں نے ایف ڈی اے کمشنر ہرشدیپ کامبلے کو نمونوں کے حصول اور ان کی لیاب میں جانچ کے تعلق سے مکتوب تحریر کیا ہے۔