واشنگٹن ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل8 پوائنٹ کی سبقت حاصل ہوگئی ہے، تازہ نیشنل پول نے یہ بات کہی ہے۔ این بی سی نیوز کے منعقدہ سروے کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 68 سالہ ہلاری کی 50 فیصد لوگ تائید کرتے ہیں جبکہ 70 سالہ ٹرمپ کو 42 فیصد حمایت حاصل ہوئی۔ 8 پوائنٹ کی برتری جو ہلاری کو حاصل ہے، گذشتہ ہفتہ ان کی 9 پوائنٹ کی سبقت سے کچھ خاص تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ انہیں ختم جولائی سے ہی اسی طرح کے فرق سے سبقت حاصل رہی ہے۔ اس سروے کی بنیاد پر نیوز چینل نے کہا کہ مسابقت کا یہ فرق نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔