صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا حریف امیدوار پر الزام
واشنگٹن ۔ 6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج الزام عائد کیاکہ ہلاری کلنٹن کی انتخابی مہم 2016 ء کے صدارتی انتخابات میں روسیوں کے ساتھ سازباز کے ذریعہ چلائی گئی تھی ۔ اُن پر قبل ازیں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُن کے انتخابات جیتنے کی مہم روس کی سازش کے ذریعہ چلائی گئی تھی ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ روس کے ساتھ سازباز حقیقی تھا۔ ہلاری کلنٹن اور اُن کی ٹیم نے 100 فیصد روسیوں کے ساتھ سازباز کیا تھااور اسی طرح ایڈم شیف نے بھی جو سازباز کی کوشش کررہے تھے اُن کے خیال میں روسیوں نے ہلاری کلنٹن اور ایڈم شیف کے ساتھ اُن کے خلاف سازباز کیا تھا ۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روس نے دخل اندازی کی تھی ، تاہم الزام عائد کیا ہے کہ ہلاری کلنٹن کی انتخابی مہم روس کے ساتھ سازباز کے ذریعہ چلائی گئی تھی ۔ اُن کی ٹیم نے کوئی سازباز نہیں کیا تھا جیسا کہ اُن کے مخالفین اب تک الزام عائد کرتے رہے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ قانونی کمپنی کے ذریعہ ہلاری کلنٹن نے ادائیگی کی تھی ۔