واشنگٹن ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ 2016 ء کے انتخابات میں اگر ہلاری کلنٹن نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طاقتور امیدوار ہوں گی اور امریکہ کی عظیم صدر بنیں گی ۔ ہلاری کلنٹن سابق سکریٹری آف اسٹیٹ رہ چکی ہیں اور وہ سابق خاتون اول بھی تھیں ۔ 2016 ء کے صدارتی انتخابات کیلئے ان کی امیدواری کی قوی توقع ہے لیکن انہوں نے اب تک اپنی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے ۔