حیدرآباد 15 نومبر ( آئی این این ) کمشنر و اسپیشل آفیسر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہفتہ وار مارکٹوں کے مقامات پر مستقل عوامی ٹائیلٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ وار مارکٹوں کے مقامات کی نشاندہی کریں اور وہاں مستقل عوامی ٹائیلٹس تعمیر کرنے کے اور ان کی دیکھ بھال کے اقدامات کریں۔