صفائی ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدام
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے صفائی ورکرز کے کام کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے لیے ہر مہینے کے پہلے ہفتہ کو اچھے کام کا دن منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے جی ایچ ایم سی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا بہترین کام کرنے والے صفائی ورکرز کے لیے تہنیتی تقریب منعقد کریں ۔ ایسا کرنے سے اچھا کام کرنے والے صفائی ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دوسرے صفائی ورکرز کو بہتر کام کاج کرنے کی ترغیب ہوگی ۔۔