حیدرآباد 4ستمبر (یواین آئی )تلنگانہ حکومت نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہرم کے چوتھے مرحلے کو جاریہ ماہ کے اوخر تک مکمل کیاجائے ۔اسپیشل چیف سکریٹری اجئے مشرا نے اس سلسلے میں متعلقہ تمام محکمہ جات کے ساتھ ویڈیوکانفرنس منعقدکی۔ انہوں نے کہا کہ ان نشانوں سے اجتناب نہیں کیاجاسکتا۔ اورنشانوں کو بغیر کسی ناکامی کے حاصل کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کیلئے نئی نرسریز قائم کی جائیں ۔