حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں چوتھے مرحلہ کے ہریتا ہرم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ آج اضلاع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرکے حصول اراضیات، دھرنی پراجکٹ کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ ہریتا ہرم باوقار اسکیم ہے جس کے چوتھے مرحلہ کا چیف منسٹر افتتاح کریں گے۔ انھوں نے اس پروگرام میں سماج کے تمام طبقات کو حصہ دار بنانے اسکولی طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کا اضلاع کلکٹرس کو مشورہ دیا ۔