عوام سے حصہ لینے کی اپیل ، چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( آئی این این ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ سرکاری ہریتاہرم پروگرام کے دوسرے مرحلے کا 8 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ یہاں ہریتاہرم پروگرام کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کے سلسلہ میں طلب کردہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے اس پروگرام میں کھلے دل سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ چیف منسٹر جواڑی ، شنکر پلی آر آر ڈسٹرکٹ میں ایک پودا لگاتے ہوئے ہریتا ہرم کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح انجام دیں گے ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ تقریبا 46 کروڑ پودے تمام ریاست بھر میں لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا اس سلسلہ میں دوسرے جائزہ کا 4 جولائی کو انعقاد ہوگا اور رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے مساجد ، منادر ، گرجا گھروں اور دیگر مذہبی مقامات کی انتظامی کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی ترغیب دیں ۔۔