نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنچکلہ (ہریانہ) میں اسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹیڈ ادارہ جس کو کانگریس لیڈر چلاتے ہیں، کو زممین کے الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا مرتکب پاتے ہوئے سی بی آئی نے آج سابق وزیراعلیٰ ہریانہ بھوپندر سنگھ ہوڈا اور کانگریس لیڈر موتی لال ووہرہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔ عدالت میں داخل کردہ چارچ شیٹ میں سی بی آئی نے الزام لگایا کہ پلاٹ C-IT کے الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔