ہریانہ میں ذبیحہ گاؤ پر امتناع کی تجویز

چندی گڑھ ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے آج بتایا کہ ان کی حکومت ذبیحہ گاؤ پر پابندی کے لیے بہت جلد قانون سازی کرے گی ۔ انہوں نے یمنانگر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوص میں بہت جلد اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے وعدہ کے مطابق انتخابی منشور کو روبعمل لائے گی ۔ یہ دریافت کرنے پر کہ ریاستی حکومت اپنے ملازمین کو پنجاب کی طرح شرح تنخواہ ادا کرے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پیشرو حکومت نے کئی گڑھے کھودے ہیں جسے بھرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کی اولین ترجیح معاشی حالت کو مستحکم بنانا ہے ۔۔