ہرشخص کو آزادی خیال کا حق حاصل لیکن بھارت بند بے معنی :چیف منسٹر یو پی

لکھنو۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پسماندہ طبقات اور درج فہرست کمزور طبقات پر ظلم و زیادتی کو روکنے کے مقصد سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تبدیل کر کے پارلیمنٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف اعلیٰ ذاتوں نے ’’ بھارت بند‘‘ کا اعلان کیا تھا جس کا اثر اترپردیش میں بالکل نہیں دیکھا گیا اور مکمل زندگی نارمل دیکھی گئی ۔ جب اخباری نمائندوں نے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ سے بند کی اپیل پر سوال دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو آزادی خیال کا حق حاصل ہے لیکن ’’ بھارت بند کی اپیل کوئی معنی نہیں رکھتی ‘‘ ترمیم کئے گئے ایکٹ کے بارے میں سوال کئے جانے پر آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو ۔