ہجوم کے حملہ میں قاتل شوہر بھی ہلاک

حاجی پور،25اگست(سیاست ڈاٹ کام)بہارمیں ضلع ویشالی کے ویشالی تھانہ علاقے میں کل رات اپنی بیوی کا قتل کرکے بھاگ رہے شوہرکو مقامی لوگوں نے پیٹ پیٹ مار ڈالا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقے کے تیر لٹھوا گاؤں کے رہنے والے پپو سنگھ (40) کا اس کی بیوی ریکھا دیوی(30)سے جھگڑا چل رہا تھا۔پپو کل رات اپنے سسرال ویشالی تھانہ علاقے کے مدرنا گاؤں آیا تھا جہاں اس کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اس نے چاقو سے مارکر اس کا قتل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے اسے پیٹ پیٹ کر اسے ادھمرا کردیا جہاں اس کی بھی موت ہوگئی۔