ہاپوڑ ہجومی تشدد میں ہلاکت کی مزید تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج یہ ہدایت دینے سے انکار کردیا کہ تحت کی عدالت ہاپوڑ ہجومی تشدد سے ہلاکت کے واقعہ کی مزید تحقیقات کی ہدایت دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا تحت کی عدالت کا کام ہے۔ 45 سالہ گوشت برآمد کرنے والے قاسم قریشی کو زدوکوب کے ذریعہ ہاپوڑ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ بینچ مہلوک کے ایک رشتہ دار سمیع الدین کی تازہ عبوری درخواست کی سماعت کررہی تھی۔ سپریم کورٹ کی بینچ نے مزید تحقیقات کی ہدایت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔